ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیسز؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

13 نومبر, 2023 15:54

اسلام آباد: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیسز میں احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

احتساب عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔