نسیم وکی کو ‘دی کپل شرما شو’ کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ ملتا تھا؟، کامیڈین کا انکشاف

لاہور: پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی کامیڈین نسیم وکی کا کہنا ہے کہ ’دی کپل شرما شو ‘ کی ایک قسط کا معاوضہ 4 سے 5 لاکھ روپے ملتا تھا۔
پاکستانی انڈسٹری کے نامور کامیڈین اور اداکار نسیم وکی کافی عرصہ ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ رہے اور انہیں وہاں بہت پسند کیا جاتا تھا لیکن پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازعات کی وجہ سے انہیں شو چھوڑنا پڑا۔
تاہم حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے کیریئر پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم وکی نے معروف انڈین کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں پرفارمنس سے ملنے والے معاوضے کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کو بھارت میں ’دی کپل شرما شو ‘ کی ایک قسط کا معاوضہ 4 سے 5 لاکھ بھارتی روپے ہوتا ہے جو کہ اب 15 سے 20 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت کتنی ہے؟، اہم انکشاف
دوران شو میزبان نے کپل شرما کا ایک شو کا معاوضہ پوچھا تو نسیم وکی نے بتایا کہ کپل کے معاوضے کو جاننے کیلئے آپ کا کیلکوکیٹر خراب ہوجائے گا کیوں کہ ان کے ایک شو کا معاوضہ ایک کروڑ کے قریب تر ہوگا۔
نسیم وکی نے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز غلط قسم کے تھمب نیل بنا کر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وہ کپل شرما شو کے خلاف بول رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کچھ لوگوں نے یہ ویڈیوز کپل شرما کو بھیجیں تاکہ وکی کو بدنام کرسکیں اور انہیں وضاحت کرنی پڑی کہ انہوں نے کبھی کپل شرما شو کیخلاف باتیں نہیں کی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












