ایشوریا رائے سے متعلق نامناسب بات کہنے پر عبدالرزاق تنقید کی زد میں

کراچی: سابق کرکٹر عبدالرزاق کا بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق دیا گیا کمنٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگا، جس کے بعد کرکٹر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مذکورہ ایونٹ چند روز قبل کراچی میں منعقد کیا گیا تھا، جہاں 2009 کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح قومی ٹیم کو بلایا گیا تھا۔
سابق کرکٹرز نے ایونٹ کے دوران حالیہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کی تھی اور عبدالرزاق نے حالیہ ٹیم کی کارکردگی پر بات کی، جہاں انہوں نے ایشوریا رائے کا نام لے کر نامناسب مثال دی۔
Shameful example given by Abdul Razzaq. #AbdulRazzaq #CWC23 pic.twitter.com/AOboOVHoQU
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) November 13, 2023
عبدالرزاق کرکٹرز کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کسی بھی معاملے کو اس وقت ہی بہتر کیا جا سکتا ہے جب کہ مسئلے کو حل کرنے کی نیت کرلی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی مسئلے کو حل کرنے کی نیت ہوگی تو وہ مسئلہ حل ہوگا، ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں اور انہیں سیکھائیں۔
عبدالرزاق نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہماری سوچ ایشوریا رائے سے شادی کرکے اور اُس سے نیک پرہیزگار بچہ ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا‘‘۔
عبدالرزاق کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور زیادہ تر لوگوں نے ان کی ذہنیت پر حیرانی کا اظہار کیا کہ کس طرح ایک سابق کرکٹر اتنی کم عقلی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
I condemn this idiotic comment passed on by Abdul Razzaq. How one can be so naive for ridiculing a woman just to present it as an analogy while talking about a cricket team’s performance.
It is better to stay silent rather than getting yourself insulted with such stupidity.… https://t.co/JaDlRkVqMT
— Sawera Pasha (@sawerapasha) November 14, 2023
Misogynistic men will never leave an opportunity to drag women & women related issues into any discourse just to prove they are a superior gender. Very poor this from Razzaq and the people around as well, who are clapping on this. https://t.co/Fti23VLEaQ
— Gurkirat Singh Gill (@gurkiratsgill) November 14, 2023
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












