ملک میں میٹرک اور انٹر امتحانات میں گریڈ سسٹم متعارف کرادیا گیا

کراچی: انٹر بورڈز کو آرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ملک بھر میں گریڈ سسٹم متعارف کرادیا۔
آئی بی سی سی کے تحت میٹرک اور انٹر امتحانات میں گریڈ سسٹم متعارف کرایا ہے۔
چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ 2024 میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز کے بجائے گریڈ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات اب پرائیوٹ ادارہ لے گا
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے، بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











