190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس پر سماعت کی۔
نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقارعباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر عمیر نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ : چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم
عدالت نے سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنایا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے نیب کی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی، نیب تفتیشی ٹیم اڈیالا جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرے گی۔
۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












