گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: کشمیر روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے فائرنگ کی جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تربت: سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ، 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ میں 4 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی جلد فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












