ملک بھر میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد

اسلام آباد: وزرات داخلہ نے ملک بھر میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے علاوہ اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
وزرات داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابل قبول نہیں ہوں گی، اسلحہ ڈیلرز ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی ایئربیس حملہ : جدید امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا ہولناک انکشاف
ذرائع نادرا کا کہنا ہے کہ لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس پاکستان آرڈیننس سے خریدے گئے اسلحے کا ہی بنے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












