ہفتہ، 20-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

انوار الحق کاکڑ کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟، تفصیلات سامنے آگئیں

16 نومبر, 2023 16:35

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، انوار الحق کاکڑ کے پاس 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین 80 لاکھ روپے کی ہے۔

انوار الحق کاکڑ کے پاکستان چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں، نگراں وزیراعظم نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، انکی جائیدادوں کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے: انوار الحق

انوارالحق کاکڑ کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں، نگراں وزیراعظم نے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔