ہفتہ، 20-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

16 نومبر, 2023 20:46

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں ہیں۔

عدالت نے 21 نومبر کو قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کیں ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس :نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی بیرون ملک سے واپسی پر سزا کے خلاف دائر اپیلیں بحال کی تھیں۔

نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کر رکھا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔