ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے: جان اچکزئی

کوئٹہ: جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر ایک بار پھر پاکستان کیخلاف سازشیں تیار کی جارہی ہیں، ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، افغانستان مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے، ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ اٹل ہے، افغان سرزمین پر ایک بار پھر پاکستان کیخلاف سازشیں تیار کی جارہی ہیں، افغانستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہیں کررہا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی ختم ہوچکی، تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا، افغان حکومت تارکین وطن کی باعزت آباد کاری کو یقینی بنائے، حکومت پاکستان تمام تارکین وطن کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔
خیال رہے کہ 31 اکتوبر کو ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












