داماد صاحب! سیاست سے زیادہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں، حریم شاہ کا شاہین کو مشورہ

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دے دیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بننے پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے شائقین کرکٹ کے لیے ایک پوسٹ جاری کی۔
کچھ روز قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرا ہونے کا اعلان کیا تھا۔
بابر اعظم کے کپتانی کے عہدے سے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔
کپتانی کا عہدہ ملنے کے بعد شاہین شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘میں اپنی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پُرجوش ہوں، میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے اوپر بھروسہ کیا، میں اپنی ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کا نام روشن کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا، ہماری ٹیم کی کامیابی اعتماد، اتحاد اور محنت میں ہے’۔
I am honoured and thrilled to lead our national T20 cricket team. Thank you to the Pakistan cricket board and fans for their trust and support.
I'll give my best to uphold the team spirit and bring glory to our nation on the cricket field.
Our success lies in unity, trust and…— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 16, 2023
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ہم ایک فیملی ہیں، ہمارے اندر بھائی چارہ ہے’۔
شاہین شاہ آفریدی کی اس پوسٹ پر جہاں شائقین کرکٹ کی جانب سے تبصرے کیے گئے تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ ہر بار کی طرح اس بار بھی خاموش نہ رہ سکیں۔
Damaad Sahab, siyasat sy zada performance par dhayan dain. 🏏😊
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 16, 2023
حریم شاہ نے شاہین آفریدی کی پوسٹ پر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘داماد صاحب! سیاست سے زیادہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں’۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












