آئندہ انتخابات 2018 کی طرح ہوئے تو ملک کیلئے تباہ کن ہوں گے: سراج الحق

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کرا کے عوام میں اپنا وقار بحال کرسکتا ہے، الیکشن میں ماضی کی طرح جعلی حکومت بنائی گئی تو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات 2018 کی طرح ہوئے تو ملک کیلئے تباہ کن ہوں گے، قوم نے مارشل لاء کے ادوار، پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومتوں میں دیکھ لیے، الیکشن میں ماضی کی طرح جعلی حکومت بنائی گئی تو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ الیکشن میں ظالم و مظلوم میں مقابلہ ہوگا: سراج الحق
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ادارے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے الیکشن میں غیر جانبدار رہیں، الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کرا کے عوام میں اپنا وقار بحال کرسکتا ہے، جماعت اسلامی نوجوانوں میں مقبول، سازشوں سے عوام کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتائج ہیں، آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرکے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












