ہماری سیاست بچوں کے حوالے نہیں ہونی چاہیے: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بزرگوں سے متعلق بیان اپنے والد کو دیا، ہماری سیاست بچوں کے حوالے نہیں ہونی چاہیے، بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، بلاول بھٹو نہیں جانتے ماضی میں ہم نے کیا کچھ دیکھا اور سنا۔
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے (ن) لیگ کے ساتھ مل کر جدوجہد کی، طے کیا ہے مستقبل میں بھی مل کر چلنا چاہیں گے، دیگر جماعتوں سے بھی ہمارے روابط رہیں گے، پی ڈی ایم میں ہم آہنگی کا ماحول بنا تھا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے بزرگوں سے متعلق بیان اپنے والد کو دیا، ہماری سیاست بچوں کے حوالے نہیں ہونی چاہیے، بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، بلاول بھٹو نہیں جانتے ماضی میں ہم نے کیا کچھ دیکھا اور سنا، ملک میں سازشیں ابھی تک ہورہی ہیں، یہ سازشیں دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں سب کو سوچنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سیاستدانوں کی سیاست یہ ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے: بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پی پی کے خلاف بھی انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا، اگر معاملات بن جاتے ہیں تو ٹھیک ورنہ کوشش ہے الیکشن میں تلخی نہ ہو، ایک الیکشن متنازع ہوگیا اگلا متنازع نہیں ہونے دینا چاہتے، میری گفتگو کا خلاصہ نکالا گیا کہ ہم الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، میرے مخالف امیدواروں نے بھی کہا ہم مہم نہیں چلاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ سیاستدان انتظامیہ کے زور پر نہیں اپنے منشور پر الیکشن نہ لڑیں: بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، ہم کسی ملک کے سفیر سے ملاقات کے انکاری نہیں، امریکی سفیر جب ملتا ہے تو اس کے کچھ اور معنی لیے جاتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میرے نزدیک کوئی جماعت نہیں، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک توڑنا اور کشمیر کو بیچنا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












