جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

نگراں وزیرِ اعظم کی شمالی وزیرِستان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت

22 نومبر, 2023 19:25

اسلام آباد: نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے شمالی وزیرِستان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نےجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

نگراں وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندیِ درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، سیکیورٹی فورسز کی ملک کی بقاء کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 جوان شہید

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔