جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

کراچی: ڈیفنس فیز 8 سے گلا کٹی لاش ملنے کا معاملہ، ملزم گرفتار

26 نومبر, 2023 13:18

کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں سی ایونیو کے خالی پلاٹ سے گلا کٹی لاش ملنے کا معاملہ، قتل کرنے والے ملزم کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 41 سالہ سردار محمد کے نام سے ہوئی ہے، مقتول سردار محمد اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، ملزم گرفتار

انہوں نے بتایا کے قتل کرنے والا ملزم زبیر میٹرول سائٹ کا رہائشی ہے، ملزم نے چھری کے وار سے مقتول کا گلہ کاٹا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقتول اور ملزم دونوں دوست تھے، مقتول اور قاتل کا آپس میں لین دین کا معاملہ چل رہا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔