سوئیپر کو گٹر کے اندر بھیجنا بند کریں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو وارننگ

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو وارننگ دے دی۔
جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی سوئیپر کو گٹر کے اندر نہیں بھیجیں گے، ایسی مشینری لائیں جو بلاک گٹرز کو کھولے، زہریلی گیس سے بھرے گٹروں میں سوئیپرز کو بھیجنا انسان دشمن رویہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان قابل احترام، عزت اور محبت کے لائق ہے، اس کی قدر کرنی چاہیے، میونسپل ادارے سوئیپرز کو گٹرز کے اندر بھیجتے ہیں وہ یہ غیر انسانی کام بند کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی : فرٹیلائزر کمپنی میں زہریلی گیس کے اخراج سے ساٹھ سے زائد افراد کی حالت غیر
انہوں نے کہا کہ اب ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، مشینری استعمال کریں، کسی غریب کی زندگی سے کھیلنا بند کریں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












