افغانستان سے کسی ڈرائیور کو ویزے کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائیگا: جان اچکزئی

کوئٹہ: جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے چن چن کر غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا، افغانستان سے کسی ڈرائیور کو ویزے کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
نگراں وزیر اطلاعا ت بلوچستان جان اچکزئی کا کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں، پاکستان نے دشمن قوتوں کے خلاف کارروائی شروع کردی، عادل راجا، حیدرمہدی نے دھرتی ماں ، شہدا کے خون سے غداری کی۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت واپس بھیجیں گے، پاکستان سے چن چن کر غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی، ابتک 253,135 افراد واپس جاچکے
ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی سہولت کاری کیلئے استعمال ہورہی ہے، افغانستان سے کسی ڈرائیور کو ویزے کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












