نائب امیر جماعت اسلامی بشیر خان کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان

پشاور: جماعت اسلامی نوشہرہ کے نائب امیر اور امیدوار برائے حلقہ پی کے 89 حاجی محمد بشیر خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
حاجی محمد بشیر سابق ضلعی نائب امیر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتا ہوں اور ساتھیوں سمیت ان کی پارٹی میں شامل ہوتا ہوں۔
دوسری جانب سربراہ پی ٹی آئی (پی) پرویز خٹک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی (پی) میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، 75 سالوں میں ہمارا ملک کیوں پھیچے رہ گیا، کسی کے پاس کوئی ویزن نہیں ہے اس ملک کے لیے، جو پارٹی آتی ہے صرف کرسیوں کے لئے آتی ہے، وفاق میں اچھے وزیر اعظم کو آنا چاہیئے جو ملک سے مخلص ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما ایم کیو ایم وسیم قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، سوچنا ہوگا کہ ہمارا مجرم کون ہے، قرضے لئے گئے اب واپسی کے موقع پر شرائط لگا کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا، آئی ایم ایف ہمارا ہمدرد نہیں ہم سے سود سمیت پیسے واپس کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت میں وزیراعظم کا نہیں وزیر اعلی کا امیدوار ہوں، یہاں مسلم لیگ اور جے یو آئی کا اتحاد لگ رہا ہے، پی ٹی آئی پی کی مختلف اضلاع میں مختلف سیایس جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات چیت جاری ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












