جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر علیزہ سحر نے کتنا حق مہر لیا؟

26 نومبر, 2023 18:09

غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر علیزہ سحر کے حق مہر کی رقم منظر عام پر آگئی۔

گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم رواں ماہ کے آغاز میں علیزہ سحر نے شادی کرلی تھی۔

علیزہ سحر نے اپنے رشتے دار دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی، ٹک ٹاکر کے چینل پر اپلوڈ نکاح کی ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے 15 ہزار روپے کے حق مہر کے عوض دل محمد سے نکاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور یوٹیوبر علیزہ سحر شادی کے اگلے روز شوہر کے ہمراہ گرفتار

دوسری جانب سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی تھیں جس کے بعد ہی اُن کی یہ شادی ہوئی، ٹک ٹاکر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا۔

دوسری شرط یہ تھی کہ علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی جبکہ اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔

یاد رہے کہ دل محمد نے نکاح سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔