جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

بنوں میں افغان شہری کا خودکش دھماکا، 2 شہری شہید

27 نومبر, 2023 15:09

بنو: خودکش دھماکے سے خود کو اڑانے والا بمبار افغان شہری نکلا، دھماکے میں 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 نومبر کو بنوں کے علاقے بکا خیل میں خودکش دھماکے میں موٹر سائیکل سوار نے خود کو اڑایا، خود کش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے، خودکش بمبار کا تعلق حافظ گلبہار گروپ سے تھا، خودکش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، بہادر شہریوں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔