جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

اشتعال انگیز گفتگو کیس: عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

27 نومبر, 2023 15:08

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کی اور مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو ترقی کرتے پاکستان پر مسلط کیا گیا اور خمیازہ عوام نے بھگتا: مریم اورنگزیب

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔