جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

27 نومبر, 2023 20:07

اسلام آباد: جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جج ہمایوں دلاور کو 3 سال کیلئے بطور اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے، جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے، جج ہمایوں دلاور کا فیصلہ

جج ہمایوں دلاور کل سے بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

اس سے قبل جج ہمایوں دلاور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔