جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کا نام ’ ڈنکی ‘ رکھنے کی وجہ بتادی

28 نومبر, 2023 14:37

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کا نام ’ ڈنکی ‘ رکھنے کی وجہ بتادی۔

شاہ رخ خان کی اس فلم کا نام کافی منفرد ہے جس کی وجہ سے ان کے مداح نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شاہ رخ سے فلم کا نام ’ ڈنکی ‘ رکھنے کی وجہ پوچھی۔

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کو ڈنکی کہا جاتا ہے اور اسے فنکی، ہنکی اور منکی طرح پڑھا جاتا ہے‘‘۔

خیال رہے کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ ڈنکی ‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو اکیس دسمبر کو ریلیز ہوگی، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دھرمیندر، وکی کوشل، بومن ایرانی، تاپسی پنو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان ایک سال میں ہزار کروڑ کی 2 فلمیں دینے والے پہلے اداکار بن گئے

ڈنکی میں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کے مسلئے کو موضوع بنایا گیا ہے اور فلم کی کہانی پانچ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔