پاکستانی کرکٹرز سے رشوت لینے والے 4 سندھ پولیس اہلکار گرفتار

پاکستانی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سے پیسے لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکاروں کو معطل کر کے حراست میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایس ایس پی حیدر رضا نے بتایا کہ کرکٹر صہیب مقصود سے مبینہ طور پر رقم لینے کا واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا اسٹاپ پر پیش آیا، کیریا اسٹاپ پر 2 پولیس موبائل متعین تھیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی تصاویر کرکٹر صہیب مقصود کو بھجوائی گئی ہیں۔
حیدر رضا کا کہنا ہے کہ رقم لینے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیسے دو ورنہ تھانے چلو، سندھ پولیس نے قومی کرکٹرز سے رشوت طلب کرلی
دوسری جانب قومی کرکٹرز سے پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ مرتب کرلی۔
ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے چاروں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
سندھ پولیس حکام نے کہا کہ معاملے کی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جارہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









