جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

سرفراز بگٹی کی ایم ڈی جی ٹی وی نیوز نثار سید سے ملاقات، صحافتی اقدار کی پاسداری پر جی ٹی وی کی تعریف

28 نومبر, 2023 16:50

اسلام آباد: نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی سے ایم ڈی جی ٹی وی نیوز نثار سید کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی داخلی صورتحال، افغان مہاجرین سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جی ٹی وی نیوز نے صحافتی دنیا میں بہت کم عرصے میں نام بنایا جو لائق تحسین ہے، ایم ڈی جی ٹی وی نیوز نے بھی وزیر داخلہ کے جرأت مندانہ کردار اور اقدامات کی تعریف کی۔

نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے، کرپشن اس ملک کی جڑوں میں ناسور کی طرح بیٹھ گئی، وزیر ہوں، مشیر ہوں، سرکاری ملازم یا عام آدمی ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہوا، افسوس کی بات ہے ہر بگاڑ کی جڑ افغان غیر قانونی افراد تک جاملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا یہاں ہوتا رہا، افغانستان نے ہمارے ایک صحافی تک کو ویزا جاری نہیں کیا اور مختلف شرائط لگائیں، جب یہاں سے کسی کو ویزا اجرا ہونا ہو تو افغانیوں کی اتنی سخت ویزا پالیسی آڑے آتی ہے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ ہمارے غیر قانونی افراد کو بے دخل نہ کیا جائے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جو اپنے لوگوں کو واپس آنے پر میزبان ملک سے ناراض ہوتا ہے، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں مگر افغان حکومت کا رویہ انکے دہرے معیار کا عکاس ہے، غیر قانونی تارکین وطن کے حوالےسے پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، افغان غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت ملک سے جانا ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔