ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ سرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 18 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 18کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
اس کے علاوہ دس گرام سونا 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 0.3 ڈالر کی اضافے سے فی اونس سونا 2033 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









