جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی

28 نومبر, 2023 19:20

لاہور: انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔

پارٹی ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کروائے جانے والے انٹرا پارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے حوالے سے سینئر رہنما کے دعویٰ کی تردید کی جاتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہم امور پر غور و خوض کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان کی انتخابات سے دستبرداری یا کسی اور رہنما کی نامزدگی کا ہر گز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار، نئے نام کا فیصلہ خود کرینگے

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کا نیا امیدوار ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے، نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ خود چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔