جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

نوجوانوں اور خواتین کے روزگار کیلئے تاریخی پیکج دیں گے: مریم نواز

29 نومبر, 2023 15:37

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر پاکستان، نوجوان اور خواتین کی ترقی کا سفر شروع کریں گے، نوجوانوں اور خواتین کی معاشی ترقی، روزگار اور ہنر مند بنانے کے لئے تاریخی پیکج دیں گے۔

سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ اور وومن ونگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی۔

مریم نواز نے وارڈ لیول تک تنظیم مکمل کرنے کی ہدایت کی اور میرٹ، کاکردگی، نظریاتی وابستگی اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو اوپر کی سطح پر لانے کی ہدایت بھی کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نوجوانوں اور خواتین کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے، نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر پاکستان، نوجوان اور خواتین کی ترقی کا سفر شروع کریں گے، نوجوانوں اور خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی بڑھائیں گے، نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں اور خواتین کی ترقی کے لئے ہمیشہ سے بڑھ کر اقدامات کریں گے، نوجوانوں اور خواتین کی معاشی ترقی، روزگار اور ہنر مند بنانے کے لئے تاریخی پیکج دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے وفد سے ملاقات، ایم کیو ایم کی مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور کھیل کے شعبوں میں مواقع دیں گے، اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے، نوجوانوں کا مستقبل صرف نواز شریف روشن کر سکتا ہے، خواتین کے لئے معاشرے میں یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے، خواتین اور نوجوانوں کے لئے تعلیم، صحت اور روزگار کے تین نکات پر پالیسی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کریں گے، خواتین کو اِمپاور کرکے پاکستان کو اِمپاور کریں گے، نوجوان اور خواتین کو ہنر مند بنائیں گے، انتخابی مہم میں نوجوان اور خواتین مرکزی کردار ادا کریں گے۔

یوتھ اور وومن ونگز کے عہدے داروں اور کارکنوں نے مسلسل حوصلہ افزائی پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔