جمعہ، 19-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

کراچی: 16 ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز آرٹس کونسل میں 30 نومبر سے ہوگا

29 نومبر, 2023 18:35

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 4 روزہ 16 ویں عالمی اردو کانفرنس 30 نومبر سے 3 دسمبر تک منعقد ہوگی۔

16 ویں عالمی اردو کانفرنس کا جمعرات کی شام 4 بجے وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر افتتاح کریں گے، کانفرنس میں 200 سے زائد ادیب شرکت کریں گے جبکہ بھارت سے گلزار اور جاوید صدیقی آن لائن شریک ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف شاعر افتخار عارف، سینئر صحافی غازی صلاح الدین، معروف ادیبہ نور الہدیٰ شاہ، قدسیہ اکبر اور سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے منگل کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس ایک روایت ہے اس کے بعد بہت سارے فیسٹیول شروع ہوئے، ہم نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی بنیاد ڈالی، ہمیں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا چاہیے۔

معروف شاعر افتخار عارف کا کہنا تھا کہ احمد شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اتنی بڑی کانفرنس کرنے جارہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔