ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس موبائل فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی
اسلام آباد : پی آئی اے کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی ادائیگی کرنی ہے، پی آئی اے نے فروری سے لیکر اب تک ریٹرنز بھی فائل نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی تحقیقات، پی آئی اے میں 113 ملازمین کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹریبونل کے آرڈر پر فوری طور پر 2 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں، دورے کے موقع پر اکاؤنٹس منجمد ملکی مفادات کے منافی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












