شاہ رخ خان کے ڈُپلی کیٹ نے سلمان خان کے قہقہے لگوادیے، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ سُپراسٹار شاہ رخ خان کے ڈُپلی کیٹ نے سلمان خان خود کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سلمان خان کی قہقہے مارتی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں سلمان خان کے ساتھ شاہ رخ خان سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ٹائیگر3‘ کی اسکریننگ کے دوارن سنیما میں آتش بازی، سلمان خان کا بیان سامنے آگیا
اس ویڈیو میں اداکار سے ملتی جلتی اس کاپی کو شاہ رخ خان کی مقبول فلم ’پٹھان‘ کا مقبول ترین ڈائیلاگ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس شخص نے ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ ’پٹھان اور ٹائیگر ایک ہی ہیں‘، جس پر سلمان خان خود پر قابو نہ رکھ سکے اور ہنس دیے۔
نقلی شاہ رخ خان تین دفعہ ان ڈائیلاگز کی ادائیگی کرتا ہے اور سلمان خان کو ہر دفعہ ہنستے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












