جمعہ، 19-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

دباؤ میں آکر جی جی حدید نے اسرائیل مخالف پوسٹس کرنے پر معذرت کرلی

30 نومبر, 2023 15:03

فلسطینیوں کی کُھلے عام حمایت کرنے والی امریکی ماڈل جی جی حدید نے اسرائیل مخالف پوسٹس کرنے پر معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فلسطینی نژاد امریکی ماڈل نے ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت کی۔

جیجی حدید نے اسرائیل کے خلاف پوسٹس کرنے پر معزرت کرتے ہوئے لکھا کہ ’انسان ہونے کے ناطے مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے اور ان غلطیوں پر میں خود کو جوابدہ بھی سمجھتی ہوں‘۔

امریکی ماڈل نے لکھا کہ ’میں غلط معلومات پھیلانے کے حق میں نہیں ہوں، میں نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی کی تحریک کو یہود دشمنی کے جواز کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’فلسطینی نژاد ہونے کے ناطے غزہ سے آنے والی خبریں میرے لیے دردناک ہیں، فلسطینیوں نے جو مشکلات برداشت کیں اس کے بارے میں سچائی پر مبنی کہانیاں شیئر کرنا میرے لیے اہم ہے لیکن اس ہفتے کے آخر میں مجھ سے جو پوسٹ شیئر ہوئی ہیں، اُس سے پہلے میں نے حقیقت کی جانچ نہیں کی تھی جس پر مجھے افسوس ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی حمایت: کینیڈین فنکارہ کا بائیڈن انتظامیہ کی تقریبِ دیوالی کا بائیکاٹ

امریکی ماڈل نے لکھا کہ ’یہودی سمیت کسی بھی انسان پر حملہ کرنا یا بے گناہ لوگوں کو یرغمال بنانا قابلِ قبول نہیں ہے، فلسطینیوں کے لیے آزادی اور انسانی سلوک کے ساتھ یہودیوں کا تحفظ بھی اہم ہے، میں تمام یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی اور غزہ اور اسرائیل کے لوگوں کی امن و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

جیجی حدید کی اس پوسٹ کے بعد سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کے مطابق ماڈل اپنے صیہونی دوستوں کے دباؤ میں آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ جی جی حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی، اسٹوری میں انہوں نے بچوں کو جنگی قیدی بنانے پر اسرائیل کو دنیا کا ’واحد ملک‘ قرار دیا تھا۔

جیجی حدید کی اس پوسٹ کے بعد انہیں کئی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔