جمعہ، 19-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، ویڈیو وائرل

30 نومبر, 2023 15:40

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ مذہبی اسکالر طارق جمیل سے ملاقات کی ہے۔

ثناء خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں اداکارہ کے بیٹے طارق کو مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جونیئر طارق جمیل سینئر حضرت مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہماری طرف سے مولانا طارق جمیل کیلئے دلوں کی گہرائی سے محبت اور بہت سارا احترام، مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے۔ وہ اندر سے خوبصورت انسان ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی ہمیشہ حفاظت فرمائے اور انہیں صحت عطا فرمائے‘۔

ثناء خان نے مزید لکھا کہ ’لوگ آپ کو توڑنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور آپ کو اپنے مفاد کیلئے نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور یہ اللہ کی طرف سے بھی ایک امتحان ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری پہلی ملاقات مکہ میں ہوئی: سابقہ اداکارہ ثناء خان 

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں مفتی انس سعید سے شادی کی تھی، رواں سال اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اداکارہ نے طارق جمیل رکھا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔