مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں: رہنما ن لیگ دانیال عزیز

لاہور: دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی نااہلی کی وجہ سے ہماری حکومت عوامی سطح پر ناکام ہوگئی تھی، ووٹ کو مہنگائی سے جوڑا جارہا ہے جبکہ مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں۔
رہنما ن لیگ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال بلدیاتی حکومتوں سے متعلق خود کو عقل کُل سمجھتے ہیں، احسن اقبال مقامی حکومتوں پر تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دیں، احسن اقبال پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے مہنگائی کیوں قابو نہ کرسکے، احسن اقبال کی نااہلی کی وجہ سے ہماری حکومت عوامی سطح پر ناکام ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا اچھا ریکارڈ رکھتی تھی، احسن اقبال کی وجہ سے ن لیگ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، احسن اقبال کی نااہلی تھی جو غریب پاکستانی کو کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نہیں دینگے تو ریاست کو کشکول لے کر بھیک مانگنی پڑے گی: احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو ناکامی پر احسن اقبال کو برطرف کردیا جاتا، پارٹی احسن اقبال کی نااہلی کا نوٹس نہ بھی لے تو عوام اس کا نوٹس لیں گے، ووٹ کو مہنگائی سے جوڑا جارہا ہے جبکہ مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












