اوگرا نے ایل پی جی کی قمیت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قمیت میں اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے، فی کلو ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے مہنگی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستانی وفد بات چیت کے لیے ایران پہنچ گیا
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









