اسموگ صورتحال، پنجاب حکومت کا پابندیاں وقتی طور پر ختم کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں کمی آئی ہے، جس کے بعد پنجاب حکومت نے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نگراں صوبائی وزیر عامر میر کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری مراکز کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسموگ کی بدترین صورتحال : مصنوعی بارش کرنےکا فیصلہ
نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات 18دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی، اگلے ہفتےاسموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جائزے کے بعد اسموگ کی صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












