غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی، ابتک 404,909 افراد واپس جاچکے

اسلام آباد: پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومتی اعلان سے قبل افغان باشندے گرفتاری کے ڈر سے واپس افغانستان جاتے رہے، 2 دسمبر کو 2597 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے، 2597 افغان شہریوں میں 832 مرد، 678 خواتین اور 1087 بچے شامل ہیں۔
2 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے افغانیوں کی تعداد 404,909 تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یومیہ دس ہزار افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے: بلوچستان پولیس کوٹارگٹ
افغانستان روانگی کیلئے 98 گاڑیوں میں 315 خاندانوں کی واپس بھیجا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












