ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد امین کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو شہری کا جعلی رشتے دار ظاہر کر کے رابطہ کیا اور حادثاتی صورتحال بتا کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیا لیے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی : غیر قانونی اسلحے کی آن لائن فروخت میں ملوث چار ملزمان گرفتار
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم روزانہ کی بنیادوں پر سادہ لوح شہریوں کو بذریعہ میسیجز اپنے جال میں پھنساتے تھے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون و دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












