پاکستان کی بڑی کامیابی، سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دے دی

اسلام آباد: پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی، پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین کے طور پر منتخب ہوگیا۔
بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن 15 نومبر 2023 کو الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے، پاکستان 2027 تک کیلئے اقوام متحدہ کی یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوا۔
یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔
یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگرامز کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے، یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر عالمی سطح پر وکالت کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان رہائش کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار
یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت پاکستان کو سفارتی تعلقات بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی، ایشیا پیسیفک گروپ نے ایگزیکٹو بورڈ، یو این سے وابستہ فورم میں اہم پوزیشن کیلئے بھارت کو شکست دی، 58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان نے متاثر کن 38 ووٹ حاصل کیے، بھارت کو 18 ووٹ ملے۔
یونیسکو کی رکنیت پاکستان کو مسائل کی عالمی سطح پر وکالت اور نمائندگی کرنے کے قابل بنائے گی، پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔
ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر اور وائس چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کلیدی امور پر اتفاق کی کوشش کرے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












