مسئلہ فلسطین سے متعلق 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں: انوار الحق کاکڑ

دبئی: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، مسئلہ فلسطین سے متعلق 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالر کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، یو اے ای کے اربوں ڈالر کے اعلان سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، ہم عرب ممالک کیساتھ اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر سب سے آگے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشترکہ ذمے داریوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبردآزما ہوسکتے ہیں: نگراں وزیر اعظم
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، مسئلہ فلسطین سے متعلق 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، افغان مہاجرین سے متعلق آئین اور قانون کے مطابق حل نکالا جائے گا، پاکستان 50 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












