جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا: عمران خان

04 دسمبر, 2023 14:05

راولپنڈی: عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، جنرل باجوہ کو عدالت بلاؤں گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو واضح کررہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں، مجھ سے کسی نے مذاکرات نہیں کیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کے ذریعے بشریٰ بی بی پر جھوٹا الزام لگایا، خاور ماینکا کا الزام انتہائی اخلاق سے گری حرکت ہے، بشریٰ بی بی کو اس دن دیکھا جس دن نکاح ہوا، قرآن پر بھی ہاتھ رکھنے کے لیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑا گیا، لندن پلان نواز شریف کو لانے، جیلوں میں ڈالنے، پی ٹی آئی ختم کرنے کیلئے تھا، جیل میں کوئی پریشان نہیں اسے عبادت سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس: سابق چئیر مین پی ٹی آئی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سائفر کیس میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، جنرل باجوہ کو عدالت بلاؤں گا۔

شاہ محمود قریشی

 

دوسری جانب پارٹی چیئرمین کے عہدے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کسی عہدے کی ضرورت نہیں، خان کیساتھ کل بھی تھا آج بھی ہوں، جو قانون کی حکمرانی سے محبت کرتے ہیں، نظریاتی ہیں وہ باہر نکلیں ووٹ ڈالیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔