جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی اشتہاری قرار

04 دسمبر, 2023 15:11

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شانگلہ کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دیا، سینئرسول جج ٹرائل کورٹ نے عدم پیشی پر شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دیا۔

عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتارکرکے 30دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

شوکت یوسفزئی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کیے گئے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لئے شانگلہ پولیس کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ پر حملہ ہوا، کپڑے پھاڑے گئے اور گھسیٹا گیا : شوکت یوسفزئی

شانگلہ پولیس نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی، انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری نہ ہوسکی۔

سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لیے ان کے آبائی گاؤں بشام میں چھاپے مارے گئے تھے، شوکت یوسفزئی کے گرفتار نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کے خلاف 21 نومبر کو دفعہ 109 کے تحت شانگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔