معروف بھارتی ٹی وی شو ‘سی آئی ڈی’ کے اداکار انتقال کرگئے

ممبئی: معروف بھارتی ٹی وی شو ‘سی آئی ڈی’ کے اداکار ممبئی میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘سی آئی ڈی’ میں فریڈرکس کا کردار نبھانے والے اداکار دنیش فدنیس کو دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی اسپتال میں وینٹیلٹر پر منتقل کیا گیا تھا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
‘سی آئی ڈی’ میں دنیش کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، دنیش کی عمر 50 سال سے زائد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’لگان‘ فلم کے معروف اداکار انتقال کرگئے
دنیش نے سی آئی ڈی میں اداکاری کرنے کے علاوہ مقبول سیریز کی کچھ اقساط بھی لکھیں تھیں۔
انہوں نے بالی ووڈ کی فلموں سرفروش اور سپر 30 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












