جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

رنبیر کپور کی ایکشن فلم ’انیمل‘ کے ڈیلیٹ مناظر سوشل میڈیا پر لیک

05 دسمبر, 2023 14:33

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘ کے ڈیلیٹ مناظر لیک ہوگئے۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا میں مجموعی طور پر 360 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

’انیمل‘ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ‘پٹھان’ کا باکس آفس پر تین دن کا کلیکشن 313 کروڑ تھا جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید رنبیر کپور کی ‘انیمل’ شاہ رخ خان کی دوسری سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ کو بھی مات دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کا فلموں سے محدود مدت کے لئے کنارہ کشی کا اعلان

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

فلم ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔