جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کردیے

05 دسمبر, 2023 16:00

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کردیے۔

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے، شفاف انٹر اپارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان بلا کی اجازت نہ دی جائے، شفاف انٹرا پارٹی انتخاب کی نگرانی کیلئے تیسرا فریق مقرر کیا جائے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جعلی انٹراپارٹی الیکشن کے عمل کو ختم کیا جائے، تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین اور ضابطوں کا پابند بنایا جائے، معاشرے اور ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے کا یہی ایک واحد طریقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا: اکبر ایس بابر

بعد ازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی، انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق ہم سب نے الگ الگ درخواستیں دائر کیں، آج "بلے” کا نشان خطرے میں ہے، ہم "بلا” بچانے کے لیے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں میں شامل ہوں جس نے پی ٹی آئی کا بنیادی آئین لکھا، پی ٹی آئی میں اچانک نئے لوگ نمودار ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن فراڈ تھا، ڈھونگ رچایا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔