جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

کراچی: عائشہ منزل پر دکانوں میں آگ لگ گئی، رہائشی فلیٹوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

06 دسمبر, 2023 18:30

کراچی: عائشہ منزل پر موجود دکانوں میں آگ لگ گئی ہے، رہائشی فلیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دکانوں کے اوپر رہائشی فلیٹس ہیں، آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت میں مسلسل اضافے سے دکانوں کے آگے گاڑیاں بھی جل گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق دکانوں سے شروع ہونے والی آگ نے رہائشی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ فوم کی دکان میں ایک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ عائشہ منزل کے قریب آگ دکانوں میں لگی، دکانوں میں لگنے والی آگ اوپر عمارت تک پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمارت میں افراد موجود ہیں، جن کو پولیس نکال رہی ہے، باہر نکلنے کیلئے پولیس کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام شاپنگ مالز اور رہائشی عمارتوں کا آڈٹ کیا جائے گا، آگ سے بچاؤ کے انتظامات کا کراچی بھر کی عمارتوں میں جائزہ لیا جائے گا، اس وقت پہلی کوشش انسانی جانوں کو بچانا ہے۔

مرتضیٰ وہاب عمارت میں اس وقت کتنے لوگ ہیں بتانا مشکل ہے، فائربریگیڈ موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، اس وقت پہلی کوشش انسانی جانوں کو بچانا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔