جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

رہنما پی ٹی آئی سید نعمان شاہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

06 دسمبر, 2023 18:43

لاہور: رہنما پی ٹی آئی سید نعمان شاہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سید نعمان شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے کارکن مشکلات کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بزدار اورگوگی کی پشت پناہی کرکے کرپشن کو فروغ دیا گیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو گمراہ کرنے کی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں: اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کردیے

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن جعل سازی ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔