جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پرویز خٹک کا این اے 33، پی کے 87 اور 88 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

06 دسمبر, 2023 20:38

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینرز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے این اے 33، پی کے 87 اور 88 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے داماد ڈاکٹر عمران خٹک این اے 34 اور پی کے 89 سے الیکشن لڑیں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی کے 85 سے ابرہیم خٹک، پی کے 86 سے اسماعیل خٹک امیدوار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات: الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈ جاری

انہوں نے کہا کہ اس بار ساری سیٹوں پر میں اپنے بچوں، بھتیجوں، بھانجوں کو کھڑا کروں گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔