جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

میں محبت، اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں بھولا ہوں: عمران اشرف

07 دسمبر, 2023 15:34

معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ میں محبت، اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں بھولا ہوں۔

عمران اشرف نے بھولا کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے اور اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔

تاہم عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے اچانک نکاح پر سوشل میڈیا پر اُن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کچھ کی جانب سے کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن نے پی پی رہنما سے شادی رچالی

اسی دوران عمران اشرف کے ایک پروگرام میں ان سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ بھولا کے کردار میں آپ کافی بھولے تھے لیکن اصل میں آپ اتنے بھولے لگتے نہیں۔

خاتون کے سوال پر اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب بات محبت، اعتماد اور اعتبار کی آجائے تو میں واقعی بہت بھولا ہوں، لیکن باقی معاملات میں نہیں ہوں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔