ملک میں مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کا نیا ریکارڈ، ایک ہفتے میں مہنگائی مزید 1.16 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 42.68 فیصد پر پہنچ گئی ہے، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے میں 11 اشیاء مزید مہنگی ہوئیں، پیاز 12 روپے 38 پیسے، انڈے 8 روپے 45 پیسے مہنگے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی، معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دال مونگ 2 روپے 44 پیسے، دال مسور 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
اس کے علاوہ ملک میں حالیہ ہفتے کیلے، چائے، دہی اور مٹن بھی مہنگا ہوا۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








